مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہِ پاسدارانِ انقلاب اسلامی کی بحریہ کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ خام تیل سے بھرپور ایک خلاف ورزی کرنے والا سپر آئل ٹینکر، جو آبنائے ہرمز کے غیر مجاز راستے سے نکلنے کی کوشش کر رہا تھا، اعلان کردہ خطرناک راستے پر سمندری بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے باعث شدید دھماکے کا شکار ہو گیا ہے۔
اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس سپر آئل ٹینکر نے اپنے نیویگیشن اور محلِ وقوع کا تعین کرنے والے نظام بند کر رکھے تھے۔ سمندری بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد یہ جہاز شدید آگ کی لپیٹ میں ہے، یہاں تک کہ ساحلی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو بھی اس کی آگ واضح طور پر دکھائی دے رہی ہے۔
سپاہِ پاسداران کی بحریہ نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کی سلامتی اور قوانین کو نظرانداز کرنے کی کوشش کرنے والے ہر خلاف ورزی کرنے والے آئل ٹینکر کا انجام بھیانک آتش زدگی ہے۔
وَمَا النَّصْرُ إِلَّا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ.
آپ کا تبصرہ